1983میں بھول گیا،لائبریری کو کتاب اب واپس کی

1983میں بھول گیا،لائبریری کو کتاب اب واپس کی

برٹش کولمبیا(نیٹ نیوز)کینیڈا کی ایک لائبریری میں 43 سال سے زائد عرصے بعد ایک کتاب واپس کر دی گئی،

کتاب کی غیر معمولی واپسی نے لائبریری کے عملے کو بھی حیران کر دیا۔گریٹر وکٹوریہ پبلک لائبریری برٹش کولمبیا کے مطابق واپس آنے والی کتاب معروف مصنف ہرمن ووک کا ناول وار اینڈ ریمیمبرنس ہے ، جو دوسری عالمی جنگ کے موضوع پر لکھا گیا ایک طویل ناول ہے ۔ اس ناول پر 1980 کی دہائی کے اواخر میں ایک ٹی وی سیریز بھی بنائی گئی تھی۔لائبریری کے عملے کو کتاب واپس آنے پر اس وقت حیرت ہوئی جب انہیں اس کی حالت اور اندر موجود پرانے کاغذی اندراجی کارڈ سے معلوم ہوا کہ کتاب 1983 میں واپس کی جانی تھی۔ لائبریری انتظامیہ نے کتاب واپس لانے والے شخص کو تاخیر سے کتاب واپس کر نے والا بھلکڑ قاری قرار دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...