ہزار برس قدیم پُراسرار ڈھانچے کی شناخت کا معمہ حل
لندن(نیٹ نیوز)برطانیہ کے تاریخی ویسٹ منسٹر ایبی میں 150 سال سے زائد عرصہ قبل دریافت ہونے والے ایک پراسرار انسانی ڈھانچے کی شناخت کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔
ماہرینِ آثارِ قدیمہ کے مطابق یہ باقیات قرونِ وسطیٰ کے دو راہبوں میں سے کسی ایک کی ہو سکتی ہیں۔یہ باقیات 1869 میں ایبی کے احاطے میں رومی دور کے ایک پتھر کے تابوت سے ملی تھیں۔ تحقیق کے مطابق مدفون شخص مرد تھا، اس کا قد تقریباً 5 فٹ 9 انچ تھا اور اس کی موت 35 سے 49 سال کی عمر کے درمیان ہوئی۔پروفیسر روڈویل کے مطابق یہ باقیات ایلف وِگ یا وولنوتھ نامی راہب کی ہو سکتی ہیں۔ ایلف وِگ ویسٹ منسٹر ایبی میں ایبٹ رہے اور تقریباً 1020 عیسوی میں ان کا انتقال ہوا جبکہ ان کے جانشین وولنوتھ کی وفات 1049 عیسوی میں ہوئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments