7.6 کلومیٹر طویل ٹرین نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

 7.6 کلومیٹر طویل ٹرین نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

کیپ ٹاؤن(نیٹ نیوز)جنوبی افریقا نے دنیا کی سب سے طویل ترین مال گاڑی چلانے کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے ۔جنوبی افریقا کے سرکاری ریل آپریٹر ٹرانس نیٹ فریٹ ریل نے 7.6 کلومیٹر طویل ٹرین چلا کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے ۔۔۔

اس ٹرین میں 696 خالی بوگیاں لگائی گئی تھیں جبکہ متعدد انجن اور عملے کی بوگیاں بھی اس کا حصہ تھیں۔اس ریکارڈ کے حصول کے دوران مختلف تکنیکی اور آپریشنل چیلنجز کا سامنا ہوا، خاص طور پر اتنی طویل ٹرین کو کنٹرول رکھنا بہت مشکل تھا۔ریلوے انتظامیہ کے مطابق بریک اور پاور سسٹمز ٹرین کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے ضروری تھے ۔اس سے قبل دنیا کی طویل ترین مال گاڑی کا ریکارڈ 2001 میں آسٹریلیا نے قائم کیا تھا۔اس وقت 682 بوگیوں پر مشتمل ٹرین کو چلایا گیا تھا۔جنوبی افریقا کی نئی ٹرین نے یہ ریکارڈ توڑ دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...