باڑے سے فرار گائے نے امریکی پولیس کی دوڑیں لگوادیں

باڑے سے فرار گائے نے امریکی پولیس کی دوڑیں لگوادیں

ایناپولس(نیٹ نیوز)امریکی ریاست میری لینڈ میں باڑے سے فرار ہونے والی گائے نے پولیس کی دوڑیں لگوادیں۔

پہلے وہ محلے کی گلیوں میں بھاگتی رہی، پھر قریبی جنگل میں جا گھسی اور وہاں سے ایک مصروف شاہراہ پر پہنچ گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گائے باڑے کے دروازے کے ایک حصے سے خود کو نکالنے میں کامیاب ہوئی اور فرار ہو گئی۔پولیس اہلکاروں نے فارم کے ملازمین کے ساتھ مل کر گائے کا تعاقب شروع کیا لیکن وہ بھاگ کر قریبی جنگل میں داخل ہو گئی۔ وہاں سے نکل کر وہ مصروف شاہراہ پر جا پہنچی۔ جہاں اسے شاہراہ کی دائیں لین میں دوڑتے ہوئے دیکھا گیا، جس کے باعث ٹریفک کی رفتار بھی سست ہو گئی۔پولیس نے ایک شخص کیساتھ مل کر گائے کو شاہراہ پر حفاظتی دیوار کے قریب گھیر لیا اور رسی ڈال کر قابو کرکے ٹریلر کے ذریعے واپس فارم پہنچا دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...