نائیجیریا میں سولرپینلز شادی پر بہترین تحفہ بن گئے
ابوجا(نیٹ نیوز)دنیا بھر میں سولر پینلز کا استعمال کافی عام ہو چکا ہے جبکہ سولر پینلز، انورٹر اور لیتھیم بیٹریز کو نائیجریا میں شادی کے تحفے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے ۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ نائیجیریامیں پٹرول کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے جبکہ بجلی کی سپلائی گھٹ رہی ہے ۔بلوم برگ کی ایک رپورٹ کے مطابق نائیجیریا میں نوبیاہتا جوڑوں کو تحفے میں سولر پینلز، انورٹرز اور لیتھیم بیٹریز کو زیادہ ترجیح دی جانے لگی ہے ۔ نوبیاہتا جوڑوں کی جانب سے سولر سسٹمز کو روایتی تحائف جیسے گھریلو اشیا اور فرنیچر کے ساتھ شادی کی رجسٹریشن کا حصہ بنایا جا رہا ہے ۔اس سے عندیہ ملتا ہے کہ نائیجیریا میں سولر پینلز کو گھریلو انفرا سٹرکچر میں ایک ضروری اضافہ تصور کیا جانے لگا ہے جبکہ نائیجیریا میں سولر پینلز، انورٹرز اور بیٹریز کی طلب جنریٹر،فریج اور ٹی وی سے زیادہ بڑھ چکی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments