سالگرہ کے پیسوں سے خریدی لاٹری نے خاتون کا مالا مال کردیا

سالگرہ کے پیسوں سے خریدی لاٹری نے خاتون کا مالا مال کردیا

نیویار ک (نیٹ نیوز)امریکی ریاست مشی گن کی خاتون نے سالگرہ پر ملنے والی رقم سے آن لائن لاٹری میں قسمت آزمائی اور ڈیڑھ لاکھ ڈالر کا انعام جیت لیا۔

اوکلینڈ کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والی 47 سالہ خاتون نے مشی گن لاٹری حکام کو بتایا کہ ان کی قسمت چمکنے کا آغاز سالگرہ کے تحفے سے ہوا۔خاتون نے بتایا کہ ان کی سالگرہ سے چند روز قبل خالہ نے انہیں ایک کارڈ بھیجا تھا، جس میں رقم رکھی ہوئی تھی، انہوں نے اس رقم سے آن لائن گیم کارڈ خریدا۔انہوں نے بتایا کہ وہ لکی کوائنز ڈسکو پگ نامی گیم کھیل رہی تھی اور انہوں نے 20 ڈالر کی ایک لاٹری کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ جب گیم ختم ہوا اور سکرین پر ڈیڑھ ڈالر کی رقم نمودار ہوئی تو انہوں نے خود سے کہا کہ یہ حقیقت نہیں ہو سکتی۔ اس انعامی رقم سے میں اپنی بہت ساری خواہشات پوری کرسکوں گی اور کئی لوگوں کی مددکروں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...