کینسر سے موت کا خطرہ کم کرنے کیلئے ٹیومر سے ویکسین تیار
لندن (نیٹ نیوز)میلانوما کے مریضوں کیلئے بڑی طبی پیشرفت سامنے آگئی ، جہاں دنیا کی پہلی ذاتی نوعیت کی کینسر ویکسین نے امیونوتھراپی کے ساتھ استعمال کئے جانے پر کینسر کے دوبارہ نمودار ہونے یا مریض کی موت کے خطرے کو 42 فیصد تک کم کردیا۔
اس تجرباتی ویکسین کو انٹیسمرن کا نام دیا گیا ہے ، یہ عام ویکسین سے مختلف ہے کیونکہ اسے ہر مریض کیلئے انفرادی طور پر تیار کیا جاتا ہے ۔اس مقصد کیلئے مریض کے اپنے ٹیومر سے حاصل کئے گئے خلیوں اور کینسر کی مخصوص خصوصیات کا تجزیہ کیا جاتا ہے ، جس کے بعد ایسی ویکسین تیار کی جاتی ہے جو مدافعتی نظام کو باقی رہ جانے والے کینسر کے خلیوں کو شناخت کرکے ان پر حملہ کرنے کیلئے متحرک کرتی ہے ۔ میلانوما جلد کے کینسر کی خطرناک قسم ہے اور برطانیہ میں ہر سال تقریباً 2 ہزار 600 اموات کا سبب بنتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments