شدید سردی میں بھی کام کرنے والی جدید بیٹری تیار

 شدید سردی میں بھی کام کرنے والی جدید بیٹری تیار

واشنگٹن (نیٹ نیوز)امریکی خلائی ادارے ناسا نے ایک انقلابی نئی بیٹری تیار کی ہے جو امریکا کے چاند پر دوبارہ انسان بھیجنے کے منصوبے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے ۔

 اس ٹیکنالوجی سے زمین پر برقی گاڑیوں میں استعمال ہونے والی بیٹریوں کو بھی محفوظ، مؤثر اور زیادہ کارآمد بنانے کی راہ ہموار ہو سکتی ہے ۔ٹیکنالوجی سے متعلق ویب سائٹ انٹرسٹنگ انجینئرنگ کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق یہ بیٹری انتہائی کم درجہ حرارت میں بھی کام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جس سے چاند پر چلنے والی گاڑیوں، سائنسی آلات اور خلانوردوں کے ہنگامی سامان کو بجلی فراہم کرنے کے نئے امکانات پیدا ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ ٹیکنالوجی مستقبل میں ناسا کے آرٹیمس پروگرام کے تحت چاند پر استعمال ہونے والی گاڑیوں، تحقیقی آلات اور ہنگامی سامان کو توانائی فراہم کر سکتی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...