1 سال سینما جاکر 1207فلمیں دیکھنے کا عالمی ریکار ڈ قائم

1 سال سینما جاکر 1207فلمیں دیکھنے کا عالمی ریکار ڈ قائم

واشنگٹن (نیٹ نیوز)امریکی ریاست پنسلوینیا سے تعلق رکھنے والے 60 سالہ گلن ووڈ ہوسکن جونیئر نے ایک سال کے دوران سینما گھروں میں 1207 فلمیں دیکھ کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ ہوسکن نے اپریل 2024 میں اس منفرد ریکارڈ کی کوشش شروع کی اور۔۔

 اپریل 2025 میں ایک سال مکمل ہونے سے قبل ہی 1207 فلمیں دیکھنے کا ہدف حاصل کر لیا، اس طرح انہوں نے روزانہ اوسطاً 3.3 فلمیں دیکھیں۔ہوسکن کے مطابق انہیں انٹرنیٹ پر تلاش کے دوران معلوم ہوا کہ ایک ہی فلم کو سب سے زیادہ مرتبہ سینما میں دیکھنے اور ایک سال میں سب سے زیادہ فلمیں دیکھنے کے عالمی ریکارڈ موجود ہیں، ایک ہی فلم کو 292 مرتبہ دیکھنے کا ریکارڈ قائم کرنا انہیں مشکل محسوس ہوا ا س لئے انہوں نے 1 سال میں سب سے زیادہ فلمیں دیکھنے کا ریکارڈ توڑنے کا فیصلہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...