300 سال پُرانی دیوار سے پتھر چرانے والا شخص پکڑا گیا

300 سال پُرانی دیوار سے پتھر چرانے والا شخص پکڑا گیا

لندن (نیٹ نیوز)برطانیہ میں ایک چور کو سینکڑوں سال پرانی دیوار سے ہزاروں پاؤنڈ مالیت کے پتھر چرانے کے الزام میں پکڑ لیا گیا۔۔۔

 مقامی رہائشیوں نے چور تک پہنچنے کے لئے ایک انوکھا طریقہ اپناتے ہوئے دیوار کے ایک پتھر میں ایپل ایئر ٹیگ چھپا دیا تھا۔لنکاشائر کے دیہات ہومز وُڈ اور رُفورڈ کے رہائشی اس وقت حیران رہ گئے جب دونوں دیہات کو ملانے والی ایک میل طویل اور 300 سال پرانی دیوار سے 30 پتھر غائب ہوگئے ۔ رُفورڈ اور ہومز وُڈ کے پیرش کونسلر 43 سالہ میٹ سمتھ نے دیوار کے ایک ڈھیلے پتھر کے اندر ایپل ایئر ٹیگ چھپا دیا تاکہ اگر کوئی اسے چوری کر کے لے جائے تو اس کی لوکیشن کے ذریعے چور تک پہنچا جا سکے ۔ان کی یہ ترکیب کامیاب رہی اور ایئر ٹیگ کی مدد سے پولیس اہلکار سیدھے کریگ بارکر کے گھر کے پچھلے باغیچے تک پہنچ گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...