پیزا پر انناس ڈالنے سے انکار پر شیف نوکری سے فارغ

پیزا پر انناس ڈالنے سے انکار پر شیف نوکری سے فارغ

برسبین (نیٹ نیوز)آسٹریلیا کے شہر برسبین کے ایک ریسٹورنٹ سے اطالوی شیف اس بنیاد پر نوکری سے نکال دیا گیا ۔۔

کیونکہ اس نے پیزا میں انناس شامل کرنے سے انکار کیاتھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیوڈ ٹمبوریلا نامی شیف کو مئی کے مہینے میں لا کوسٹا ریسٹورنٹ سے فارغ کیا گیا۔ شیف کو انتظامیہ کیساتھ میٹنگ کے ٹھیک دو ہفتے بعد برطرف کیا گیا، میٹنگ میں شیف کے روئیے کے حوالے سے متعدد شکایات پر بات کی گئی ۔ان شکایات میں سے ایک بڑی شکایت یہ تھی کہ ڈیوڈ ٹمبوریلا نے ایک تقریب میں مہمانوں کو ایک ایسا پیزا پیش کرنے سے صاف انکار کر دیا تھا جس میں دیگر اجزا کے ساتھ انناس بھی شامل تھا۔ شیف نے دو ٹوک الفاظ میں کہا تھا کہ انتظامیہ کی کوئی بھی ایسی ہدایت جس سے اس کی ثقافت کی توہین ہوتی ہو اس پر عمل کرنا ضروری نہیں ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...