ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی

ایشین مارکیٹس میں خام  ربڑ کے نرخوں میں کمی

ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی ہوئی ہے جس کی ایک وجہ چین میں قیمتوں کا گرنا ہے ۔

ٹوکیو (اے پی پی)ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی ہوئی ہے جس کی ایک وجہ چین میں قیمتوں کا گرنا ہے ۔ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے اپریل کیلئے سودے 1.6 ین کم ہوکر 177.3 ین یعنی 1.62 ڈالر فی کلوگرام طے پائے ۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے جنوری کیلئے سودے 190 یوان کم ہوکر 11970 یوان یعنی 1712 ڈالر فی ٹن طے پائے ۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے دسمبر کیلئے سودے 0.4 فیصد کمی کے ساتھ 135.2 امریکی سینٹ فی کلوگرام طے پائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں