راولپنڈی چیمبر کا سیاحتی مقامات تک آسان رسائی کا مطالبہ

راولپنڈی چیمبر کا سیاحتی مقامات تک آسان رسائی کا مطالبہ

مقامی ٹورازم کے فروغ کیلئے ضروری ہے کہ ٹرانسپورٹیشن لاگت کم کی جائے ،صدر

راولپنڈی (اے پی پی)راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے سیاحتی مقامات تک آسان رسائی کا مطالبہ کرتے ہوئے مقامی سیاحت کے فروغ کیلئے ٹرانسپورٹیشن لاگت میں کمی کو ناگزیرقرار دیا ہے ۔آر سی سی آئی کے صدر صبور ملک نے کہا کہ مقامی سیاحت کو فروغ دے کر ہی ملک سیاحت کیلئے پرکشش بنایا جا سکتا ہے ۔ مقامی ٹورازم کے فروغ کیلئے ضروری ہے کہ ٹرانسپورٹیشن لاگت کم کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اندرون ملک سیاحتی مقامات دیکھ سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ راولپنڈی چیمبر کے ممبران کیلئے کرتار پور کے دورے کا اہتمام کیا گیا تھا جس کا مقصد سیاحتی مقامات کی سیر، مذہبی ہم آہنگی کا فروغ اور سیاحت کے شعبے کو درپیش مسائل کا ادراک کرنا تھا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کا مثبت امیج دنیا کے سامنے لانے کیلئے ضروری ہے کہ سیاحتی مقامات تک رسائی آسان بنائی جائے ، پرانی اور تاریخی عمارتوں کی دیکھ بھال کی جائے ۔سکیورٹی کی صورتحال اب کافی بہتر ہو چکی ہے ۔ غیر ملکی سیاح بھی آ رہے ہیں۔ مقامی سیاحت کو فروغ دے کر ہی ٖپاکستان سیاحت کیلئے پرکشش ملک بن سکتا ہے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سیاحت کے فروغ کیلئے نجی شعبے کو مراعات دے اور سیاحوں کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات دی جائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں