4 منشیات سے فروش ہیروئن شراب سمیت پکڑے گئے
ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا)تھانہ ساندل بار پولیس نے 3 منشیات فروش گرفتار کرکے اڑھائی کلو سے زائد ہیروئن اور 25 لٹر شراب،تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے 1 کلو سے زائد چرس برآمد کرلی۔
ساندل بارپولیس نے چک 57 ج ب قبرستان موڑ پرمنشیات فروش نعیم سکنہ امین پور بنگلہ سے 1320 گرام ہیروئن،1700 روپے ،امین پور روڈ 32 موڑ کے قریب سے نادر سکنہ 31 ج ب سے 1350 گرام ہیروئن اور 1300 روپے جبکہ چک 57 ج ب سیم پل کے قریب کاروائی میں محبوب سکنہ 59 ج ب سے 25 لیٹر شراب اورتھانہ ائیرپورٹ پولیس نے ایئرپورٹ کے قریب دھاندرہ کے رہائشی ظہیر جٹ سے 1120 گرام چرس برآمد کرلی۔