گارڈن ٹاؤن جنکشن پرانڈر پاس کی تجویز باضابطہ طور پر ختم

گارڈن ٹاؤن جنکشن پرانڈر پاس  کی تجویز باضابطہ طور پر ختم

لاہور (شیخ زین العابدین)لاہور کے بدترین ٹریفک بلیک سپاٹ وائی جنکشن گارڈن ٹاؤن پر ٹریفک چوکنگ ختم کرنے کے لیے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔۔۔

سی بی ڈی پنجاب نے یہاں انڈر پاس کی تجویز باضابطہ طور پر ختم کر دی ہے اور ٹریفک انجینئرنگ کی مکمل ذمہ داری اب ایل ڈی اے کو سونپ دی ہے ۔ایل ڈی اے نے وائی جنکشن کے ری ماڈلنگ ڈیزائن کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ، جس کے لیے 25 کروڑ 28 لاکھ روپے کی لاگت مقرر کی گئی ہے ۔ منصوبے کے تحت فیروز پور روڈ، کلمہ چوک، گارڈن ٹاؤن اور کینال روڈ پر روزانہ پیدا ہونے والی شدید ٹریفک رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا۔منصوبے پر تعمیراتی کام دو ماہ کی مدت میں مکمل کرنے کا پلان تیار ہے ۔ ایل ڈی اے اس منصوبے کو سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کے مطابق مکمل کرے گا، جس میں روڈ کرسٹ کی مسماری، سب بیس کی مضبوطی اور آر سی سی ورک شامل ہے ۔پراجیکٹ میں فٹ پاتھوں کی ری کنسٹرکشن، لین مارکنگ، کیٹ آئیز اور نئے ٹریفک سائن بورڈز بھی نصب کیے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں