ایکسل لوڈ قوانین پر سختی سے عملدرآمد ناگزیر، عبدالعلیم خان

ایکسل لوڈ قوانین پر سختی سے عملدرآمد ناگزیر، عبدالعلیم خان

وزیر مواصلات سے گڈز ٹرانسپورٹرز وفد کی ملاقات،مسائل سے آگاہ کیا

اسلام آباد (نیوز رپورٹر ) آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے وفد نے چیئرپرسن چودھری قمر زمان گل کی قیادت میں وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان سے ملاقات کی جس میں ٹرانسپورٹ کے شعبے کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عبدالعلیم خان نے کہا ایکسل لوڈ کے ضوابط پر سختی سے عمل درآمد ناگزیر اور خود گڈز ٹرانسپورٹرز کے لیے فائدہ مند ہے ، مقررہ لوڈ کی حد کو برقرار رکھنا مجموعی کاروباری نظام کے لیے بھی اہم ہے ،وفد نے حکومت کے وژن سے اتفاق کرتے ہوئے انہیں آگاہ کیا کہ ایسوسی ایشن عدالتی فیصلوں کی پاسداری اور قائم کردہ قواعد پر عمل درآمد پر پختہ یقین رکھتی ہے ۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ اگرچہ حکومت کو ٹرانسپورٹرز کے ایک دھڑے کی ہڑتال کے بعد کچھ ریلیف دینا پڑالیکن ایسوسی ایشن کے لیے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ طویل مدتی استحکام خود ضابطگی میں ہی پنہاں ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں