ہیلتھ کیئر کا مقصدعوام کو امراض سے بچاناہے ،وزیرصحت

 ہیلتھ کیئر کا مقصدعوام کو امراض سے بچاناہے ،وزیرصحت

نیشنل ہیومن جینوم پراجیکٹ جینیاتی خدوخال سمجھنے میں مدد دیگا ،مصطفی کمال

اسلام آباد (نیوز رپورٹر )وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال کی صدارت میں گزشتہ روز اجلاس منعقد ہوا جس میں این آئی ایچ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈریپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور سپیشل سیکرٹری ہیلتھ نے شرکت کی۔ این آئی ایچ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے نیشنل ہیومن جینوم پراجیکٹ کے خدوخال اور اس کی اہمیت پر بریفنگ دی۔ وزیر صحت نے کہا کہ حقیقی معنوں میں ہیلتھ کیئر کا مقصد لوگوں کو بیمار یوں سے بچانا ہے ۔ یہ منصوبہ پاکستانی آبادی کے منفرد جینیاتی خدوخال کو سمجھنے میں اہم کردار ادا کرے گا، جس سے تھیلیسیمیا جیسی موروثی بیماریوں کی روک تھام اور کم لاگت، درست تشخیص ممکن ہو سکے گی، یہ منصوبہ ملک کے لیے جینومک خودمختاری کے حصول میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ماہرین کے اشتراک سے ایک جامع عملی حکمتِ عملی مرتب کرے تاکہ مستقبل قریب میں پاکستان کے عوام جدید جینیاتی طبی سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں