نوجوانوں کو باوقار روزگار کی فراہمی اولین ترجیح ،رانا مشہود
10ہزار ہدف ، 5ہزار نوجوانوں کی تربیت کا آغاز کیا گیا ، چیئر پرسن نیو ٹیکدوسرے بیچ میں باہر جانیوالے 3سو نوجوانوں کی ٹریننگ مکمل ،ای ڈی نیو ٹیک
اسلام آباد (اے پی پی) نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک) کے زیر اہتمام وزیر اعظم اوورسیز ایمپلائمنٹ پروگرام کے دوسرے بیچ کے طلبہ کی خصوصی تربیت کی تکمیل اور ویزا اجرا کی تقریب منعقد ہوئی ، چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیوٹیک عامر جان نے کہا کہ تین سو سے زائد نوجوان اس مرحلے میں بیرون ملک جا رہے ہیں جبکہ یہ پروگرام کا دوسرا بیچ ہے ۔ چیئرپرسن نیوٹیک گل مینہ بلال نے کہا کہ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروگرام کی کامیابی میں نیوٹیک ٹیم نے دن رات محنت کی ہے ۔ اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ تربیت کے بعد نوجوانوں کو باقاعدہ روزگار ملے۔
وزیر اعظم کی جانب سے دس ہزار نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں پانچ ہزار نوجوانوں کی تربیت کا آغاز کیا گیا ہے ۔ رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ نوجوانوں کو باوقار روزگار کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔ حکومت نے بزنس اور ایگریکلچر کے لیے دس لاکھ روپے تک بلاسود قرضہ سکیم متعارف کرائی ہے تاکہ نوجوان بیرون ملک جا کر مالی دباؤ کا شکار نہ ہوں۔ تربیت یافتہ افراد کے لیے بیرون ملک ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھولنے کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے ۔ بیرون ملک جانے والے نوجوان صرف ملازمت کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کا چہرہ بن کر جا رہے ہیں۔