جانفشانی سے کام کر نیوالے پولیس کے ماتھے کا جھومر : سی پی او

جانفشانی سے کام کر نیوالے پولیس کے ماتھے کا جھومر : سی پی او

مختلف تھانوں کے سکیو رٹی آفیسر کو پیشہ وارانہ فرائض پر تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )بہترین پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی پر سی پی او ڈاکٹر غیاث گل خان نے سرکل وزیرآباد کے مختلف تھانوں کے سکیورٹی افسر وں کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا اور خدمات کو سراہا۔ منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائیوں اور نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑ پھیکنے پر سی پی او ڈاکٹر غیاث گل خان نے پولیس تھانہ سٹی کے سکیورٹی آفیسر مقدس چیمہ پولیس تھانہ صدر کے سکیو رٹی آفیسر آفتاب چٹھہ اور تھانہ سوہدرہ کے سکیورٹی آفیسر شیراز چیمہ کو بہترین پیشہ وارانہ فرائض سر انجام دینے پر تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا ،اس موقع پر انچارج سکیو رٹی ضلع گوجرانوالہ رانا سلطان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سی پی او نے کہا کہ محنت اور جانفشانی سے کام کرنے والے یہ افسر محکمے کے ماتھے کا جھومر ہیں جنہوں نے سرکل وزیرآباد میں دن رات کا کام کر کے منشیات فروشوں کے نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا ، انہوں نے کہا کہ جو افسر یا اہلکار اچھا کام کرے گا اسے سراہا جائے گا جو محکمہ کی بدنامی کا باعث بنے گا اسے محکمانہ کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں