جماعت اسلامی کے زیر اہتمام آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے زیر اہتمام آیت اللہ خامنہ ای کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی،
جس میں میاں طاہر ایوب، یاسر اقبال کھارا، رانا سکندر اعظم، انجینئر عظیم رندھاوا، احمد کھارا ایڈووکیٹ، وکلاء، تاجر رہنماؤں، شہریوں اور جماعت اسلامی کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر پروفیسر محبوب الزماں بٹ نے کہا کہ آیت اللہ شہید کی قربانی امت مسلمہ کو ظلم، جبر اور سامراجی قوتوں کے خلاف متحد ہونے کا پیغام دیتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج امت کو فرقہ واریت سے بالاتر ہو کر مشترکہ چیلنجز کے مقابلے کیلئے یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اگر امت مسلمہ کے حکمران خاموش رہے تو تاریخ انہیں معاف نہیں کرے گی۔ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جاتا ،ضلعی امیر نے کہا کہ عالم اسلام کے حکمران متحد ہو کر امت کی مؤثر قیادت کریں اور بیرونی دباؤ سے نکل کر خودمختار پالیسی اختیار کریں۔