لیاقت بلوچ نے سعد رفیق کی عیادت کی ،اہم معاملات پر گفتگو
لاہور(سیاسی نمائندہ)نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق سے انکی رہائش گاہ پر ۔
ملاقات اور عیادت کی اور سابق وفاقی وزیر کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔دونوں رہنماؤں نے اس موقع پر ایران پر امریکی و اسرائیلی حملے ، ایرانی قیادت کی شہادت ، پاک افغان تنازع ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں امن عامہ کی بگڑی ہوئی صورتحال سمیت سمیت ملکی و علاقائی مسائل پر گفتگو کی۔انہوں نے ایران پر امریکی و اسرائیلی کی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی، انہوں نے افغانستان سے معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا۔