یوم علیؓ کے جلوس کیلئے فول پروف سکیورٹی کا فیصلہ

یوم علیؓ کے جلوس کیلئے فول پروف سکیورٹی کا فیصلہ

جلوس کے راستوں پر صفائی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے ،اجلاسٹریفک کے لیے متبادل روٹس بنائے جائیں گے ،کمشنر کو سکیورٹی حکام کی بریفنگ

کراچی (اسٹاف رپورٹر )کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت ان کے دفتر میں یوم حضرت علیؓ کے مرکزی جلوس کے انتظامات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوم حضرت علیؓ کے مرکزی جلوس کوفول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی،جلوس کے راستوں پر صفائی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے جلوس کے راستوں پر اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے گا۔

اجلاس میں ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ ،ڈپٹی کمشنر شرقی نصراللہ عباسی ،ڈپٹی کمشنر جنوبی جاوید نبی کھوسو، ڈی آئی جی ایسٹ فرخ لنجار، ڈی آئی جی جنوبی اسد رضا، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز رابعہ سید ،ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، چیف فائر آفیسر کے اہم سی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن بلدیہ عظمیٰ اور ٹاؤن ایڈمنسٹر یشن کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کو سکیورٹی انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

سینئر پولیس افسران نے کمشنر کو سکیورٹی انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی ۔ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے ٹریفک انتظامات کیے بارے میں بریفنگ دی ۔ انھوں نے کہا کہ اس موقع پر ٹریفک کے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے متبادل روٹس بنائے جائیں گے عوام کو متبادل راستوں سے آگاہ کرنے کے لیے راستوں کی تشہیر کی جائے گی کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز کو کہا کہ وہ اس موقع پر منتظمین سے رابط میں رہیں اور ہر ممکنہ سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کریں ۔منتظمین نے جلوس کے راستوں پر انتظامات کو بہتر بنانے کے سلسلہ میں اپنی تجاویز پیش کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں