گرانفروشی ، ذخیرہ اندوزی سے گریز کیا جائے ،اسسٹنٹ کمشنر شاہ پور
شاہ پور صدر (نامہ نگار) ماہ رمضان کے موقع پر عوام کو سستی اور معیاری اشیاء حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر فروخت کی جائیں ، گرانفروشی ، ذخیرہ اندوزی سے گریز کیا جائے اور وافر مقدار میں اشیاء فروخت کیلئے لائی جائیں ۔
یہ بات اسسٹنٹ کمشنر شاہ پور یسریٰ سہیل بٹ نے سہولت بازار کے معائنہ کے دوران کہی ، انہوں نے مختلف سٹالز پر اشیائے خوردونوش کی دستیابی، معیار اور سرکاری نرخوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ سبزی، پھل، آٹا، چینی، دالیں اور گوشت کے نرخ چیک کیے اور شہریوں سے براہِ راست بات چیت بھی کی۔اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ رمضان المبارک میں عوام کو معیاری اور سستی اشیاء کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔