ڈپٹی کمشنر بھکر کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چاہ چمنی کا اچانک دورہ
بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چاہ چمنی کا اچانک دورہ کیا۔
اس موقع پرانہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری سکولوں میں طلبہ کو معیاری تعلیم، عمدہ تربیت اور سازگار ماحول کی فراہمی اساتذہ کرام کی بنیادی اور پیشہ ورانہ ذمہ داری ہیجبکہ ضلعی انتظامیہ مقاصد کے حصول کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے سکول کی انرولمنٹ، اساتذہ کی حاضری اور طالبات کو فراہم کی جانے والی تدریسی سہولیات کا جائزہ لیا اور سکول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ اعلیٰ معیار تعلیم کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔