اے سی کا زیر تربیت افسروں کیساتھ کیو ڈی پی ایس کا دورہ

اے سی کا زیر تربیت افسروں کیساتھ کیو ڈی پی ایس کا دورہ

پرنسپل محترمہ انعم نے تعلیم و دیگر غیر نصابی سرگرمیوں کے بارے بریفنگ دی

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین پیرزادہ نے اے سی یو ٹی کے ہمراہ قائداعظم ڈویژنل پبلک سکول وزیرآباد کا دورہ کیا۔پرنسپل محترمہ انعم نے انہیں سکول کے مختلف حصوں کا وزٹ کر ایا اور تعلیم و دیگر غیر نصابی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔اسسٹنٹ کمشنر اور تربیتی افسروں نے دورانِ وزٹ تعلیمی پیش رفت، تدریسی سرگرمیوں اور دیگر ہم نصابی و انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ سکول انتظامیہ سے کارکردگی اور جاری اقدامات پر بریفنگ لی جبکہ تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیر زادہ نے سکول کے نظام کو بہترین طریقے سے چلانے پر پرنسپل کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ سکول علاقہ کے لیے نعمت ہے جہاں بہترین ماحول میں بچے تعلیم اور دیگر سرگرمیوں سے مستفید ہونگے ۔انتظامیہ کی جانب سے معیاری تعلیم کے فروغ اور تعلیمی اداروں کی بہتری کے لیے مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری رہے گا۔دورہ کے لیے آئے ہوئے انڈر ٹریننگ اے سی صاحبان نے پورا دن شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور اس وزٹ کو اپنے لیے مفید قرار دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں