لڈن مویشی منڈی میں اوور چارجنگ، ٹھیکیدار گرفتار

لڈن مویشی منڈی میں اوور چارجنگ، ٹھیکیدار گرفتار

اسسٹنٹ کمشنر انعم اکرم کا چھاپہ، سرکاری فیس سے زائد وصولی پر کارروائی کی گئی

 وہاڑی(خبر نگار، نمائندہ خصوصی)وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر اے سی کا مویشی منڈی لڈن میں چھاپہ ٹھیکیدار اوور چارجنگ کے الزام میں گرفتار تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی انعم اکرم نے نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے مویشی منڈی لڈن میں اچانک چھاپہ مارا چھاپے کے دوران مویشی منڈی کا ٹھیکیدار حاجی اسماعیل اور اسکا عملہ جانور فیس کی مد میں سو گنا زیادہ اوور چارجنگ کر رہا تھا کو موقع پر پکڑ لیا اور پرچیاں برآمد کر لیں موقع پر موجود بیوپاریوں نے کہا کہ یہ ٹھیکیدار عرصہ سے مویشی منڈی میں اوور چارجنگ کر رہا ہے گورنمنٹ کی فیس 500 روپے ہے جبکہ یہ 3500 چارجنگ کر رہا ہے ٹھیکیدار نے اسسٹنٹ کمشنر کو کہا کہ یہ جعلی پرچی ہے میری نہیں جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے ٹھیکیدار کو کہا تم مجھے بے وقوف بنا رہے ہیں تمہیں جھوٹ بولتے ہوئے شرم نہیں آتی یہ پرچیاں میں نے خود برآمد کی ہیں اور یہ سامنے تمہارے لوگ کھڑے ہیں جنہوں نے یہ خریداری کی ہے اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی نے ٹھیکیدار کی خوب سرزنش کی اور ٹھیکیدار کو موقع پر گرفتار کروا دیا اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی نے کہا کہ کسی کو بھی مویشی منڈیوں میں اوور چارجنگ کی اجازت نہیں دیں مویشی منڈی میں بیوپاریوں کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں اور جانوروں کے لیے چھاؤں اور پانی کا بندوبست کیا جائے اس موقع پر تحصیلدار چوہدری طاہر،پٹواری خالد محمود اور پٹواری چوہدری سلیم بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں