تفریحی و ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ، کام تیز کرنے کی ہدایت

تفریحی و ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ، کام تیز کرنے کی ہدایت

وائلڈ لائف پارک پیرووال ومیاں چنوں سکیموں کا معیار برقرار رکھنے کی تاکید

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ضلعی انتظامیہ شہریوں کو معیاری تفریحی سہولیات اور جدید انفراسٹرکچر کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے ۔ ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے اہم ترقیاتی و تفریحی منصوبوں کا دورہ کر کے پیشرفت کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔انہوں نے وائلڈ لائف پارک پیرووال کا معائنہ کیا جہاں جانوروں، پرندوں اور سیاحوں کے لیے سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ محکمہ بلڈنگز اور وائلڈ لائف سے پارک کی ازسرِنو بحالی کا جامع پلان طلب کرتے ہوئے ہدایت کی گئی کہ پارک کو اصل حالت میں بحال کیا جائے ۔ پارک میں 350 ملین روپے کی لاگت سے زیر تعمیر ویٹرنری ہسپتال کے کام کا بھی جائزہ لیا گیا جہاں جانوروں اور پرندوں کے علاج کے لیے علیحدہ سہولیات قائم کی جا رہی ہیں۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے میاں چنوں میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے پروگرام سڑکیں بحال، پنجاب خوشحال کے تحت جاری منصوبوں کا معائنہ کیا۔ میاں چنوں سٹی بائی پاس (15 ایل پل تا کرامت موڑ) پر 807 ملین روپے جبکہ این-5 تا عبدالحکیم انٹرچینج (ایم-4) ڈوئلائزیشن منصوبہ 3103 ملین روپے کی لاگت سے جاری ہے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ کام کی رفتار تیز اور معیار یقینی بنایا جائے تاکہ منصوبے مقررہ مدت میں مکمل ہو سکیں۔ متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں