کمشنر سے زیرِ تربیت اسسٹنٹ کمشنرز کی ملاقات، فیلڈ ورک پر زور
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)راجہ جہانگیر انور، کمشنر فیصل آباد سے اسسٹنٹ کمشنر انڈر ٹریننگ افسران نے ملاقات کی۔
زیرِ تربیت افسران ماہِ صیام کے دوران ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ مختلف ڈیوٹیز سرانجام دے رہے ہیں۔کمشنر نے افسران کو ڈویژنل انتظامیہ کے جاری اقدامات اور انتظامی امور سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری سروس میں علم، مہارت اور مثبت رویہ بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ۔۔۔ میرٹ پالیسی کو ہر صورت ملحوظِ خاطر رکھا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر کا عہدہ عوامی خدمت، میرٹ اور شفافیت کا تقاضا کرتا ہے ، لہٰذا دورانِ تربیت افسران فیلڈ ورک اور ریونیو امور پر مکمل کمانڈ حاصل کریں۔ ملاقات کے دوران زیرِ تربیت افسران نے مختلف محکموں کے حوالے سے سوالات بھی کیے ، جن کے کمشنر نے تفصیلی جوابات دیے ۔