قبرستان کو محفوظ بنانے کیلئے حفاظتی کام شروع کر دیا صہیب بھرتھ

قبرستان کو محفوظ بنانے کیلئے حفاظتی کام شروع کر دیا صہیب بھرتھ

قبرستان کو محفوظ بنانے کیلئے حفاظتی کام شروع کر دیا صہیب بھرتھ منصوبے پر ابتدائی طور پر 2 کروڑ کی لاگت سے کام شروع کیا گیا ، ارکان سے گفتگو

بھیرہ(نامہ نگار )ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ وزیرِ مملکت برائے صحت اور ملک صہیب احمد بھرتھ صوبائی وزیر مواصلات کی خصوصی دلچسپی سے گاؤں ودھن میں دریائے جہلم کے کٹاؤ سے قبرستان کو لاحق خطرے کے پیش نظر ہنگامی حفاظتی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ اس منصوبے پر ابتدائی طور پر 2 کروڑ روپے کی لاگت سے کام شروع کیا گیا ہے ۔بھیرہ پریس کلب رجسٹرڈ کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نے بتایا کہ قبرستان اور قریبی آبادی کو محفوظ بنانے کے لیے فوری طور پر حفاظتی کام شروع کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دے رہی ہے ۔ادھر حسین احمد رضا چوہدری ڈپٹی کمشنر سرگودھا نے گزشتہ روز ودھن کا دورہ کر کے جاری کام کا معائنہ کیا۔

ان کے ہمراہ وحید حسن اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مہتاب یاسین اور محکمہ انہار کے افسران بھی موجود تھے ۔ انہوں نے دریا کے پشتے کو مضبوط بنانے کے لیے پتھروں کی تنصیب کے عمل کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ دریا کنارے آباد آبادی کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ کام میں معیاری میٹریل استعمال کیا جائے اور رفتار کو مزید تیز کیا جائے تاکہ حفاظتی بندوبست بروقت مکمل ہو سکے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور منصوبے کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں