جھنگ:ڈپٹی کمشنر کا نگہبان رمضان بازار کا دورہ ، قیمتیں چیک کیں
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے نگہبان رمضان بازار سمیت کلمہ چوک سیٹلائٹ ٹاؤن سے ملحقہ تعمیر سڑک،
سیٹلائٹ ٹاؤن میں سیوریج بحالی منصوبہ اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے دورے کے دوران ترقیاتی کاموں اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازار کا معائنہ کرتے ہوئے اشیائے خوردونوش کے معیار اور قیمتوں، سٹالز پر دستیابی، ریٹ لسٹوں کی آویزاں کاری اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور انچارج کو بہترین انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔مزید برآں، انہوں نے سڑک کی تعمیر اور سیوریج بحالی منصوبے کی پیشرفت، حفاظتی اقدامات اور شہریوں کو کم سے کم مشکلات پہنچانے کی ہدایت کی۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، عملے کی حاضری اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور مریضوں سے ملاقات کی گئی۔