ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف کی ضلعی امن کمیٹی ارکان سے ملاقات

ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف کی ضلعی امن کمیٹی ارکان سے ملاقات

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدا مات کا سلسلہ جاری ہے ۔

 ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کے دوران لوگوں کے مسائل سنیں۔ ڈی پی او نے درخواستیں متعلقہ افسران کو مارک کرکے مختص کردہ ٹائم میں داد رسی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈی پی او نے کمپلینٹ سیل افسران کو درخواستوں کا فالو اپ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف سے امن کمیٹی ممبران کے وفد نے ملاقات کی۔وفد میں ڈویژنل امن کمیٹی ممبران،ضلعی امن کمیٹی ممبران،پولیس افسروں نے شرکت کی۔دوران میٹنگ ضلع میں امن و امان کی صورتحال ،دیگر امور کا جائزہ لیاگیا۔دوران میٹنگ موجودہ ملکی صورتحال، رمضان المبارک، یوم شہادت حضرت علیؑ کے حوالے سے سکیورٹی و دیگر انتظامات سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے امن و امان کے قیام،مذہبی رواداری کے حوالے سے امن کمیٹی کی کاوشوں کو سراہا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھتے ہوئے امن و امان کے قیام میں پولیس کا ساتھ دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں