علامہ اقبال یونیورسٹی کے ریجنل ڈائریکٹر کا تعلیمی اداروں کا دورہ

علامہ اقبال یونیورسٹی کے ریجنل ڈائریکٹر کا تعلیمی اداروں کا دورہ

بلوچنی (نمائندہ دنیا )ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، فیصل آباد کیمپس، ڈاکٹر بشیر احمد صمیم نے علاقہ بلوچنی اور کھرڑیانوالہ کے مختلف تعلیمی اداروں کا خصوصی وزٹ کیا۔

 ڈاکٹر بشیر احمد صمیم نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کھرڑیانوالہ، گورنمنٹ ہائی سکولز 77رب لوہکے ، 69رب، 97رب جوہل اور 164رب میں داخلہ مہم کے سلسلے میں پرنسپلز، ہیڈ ماسٹرز، سوشل ورکرز اور ماہرین تعلیم سے ملاقاتیں کیں۔ ریٹائرڈ سینئر ہیڈ ماسٹر طارق محمود اور ملک اصغر، کوآرڈینیٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی چک جھمرہ، نے اس موقع پر ملاقاتوں کے انتظامات کیے ۔ڈاکٹر بشیر احمد صمیم نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے عام تعلیم کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ تعلیم کے کورسز بھی متعارف کروائے ہیں۔ آئندہ سمسٹر سے میٹرک ٹیک اور ایف اے ٹیک کے کورسز شروع کیے جائیں گے تاکہ نئی نسل کو عام تعلیم کے ساتھ خصوصی اور ہنرمند تعلیم بھی میسر ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں