نگہبان کارڈزـ:3لاکھ 96 ہزار خاندان مستفید

نگہبان کارڈزـ:3لاکھ 96 ہزار خاندان مستفید

3ارب 96کروڑ18لاکھ 70ہزار روپے تقسیم ، ملتان 1لاکھ 24ہزار 261 ، وہاڑی 94ہزار 545،لودھراں55ہزار 661، خانیوال میں 1لاکھ 21ہزار720افراد کو فراہمی شہری سہولیات میں اضافے کیلئے نئے جمخانہ کے قیام پر اجلاس، موزوں مقام کے انتخاب کیلئے اقدامات تیز، منصوبہ کو جلد حتمی شکل دی جائے ، کمشنر عامر کریم خاں کا خطاب

ملتان (وقائع نگار خصوصی)کمشنر عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ملتان ڈویژن میں مستحق خاندانوں کو رمضان نگہبان کارڈز کی تیز رفتار تقسیم جاری ہے اور اس فلاحی اقدام کے تحت لاکھوں خاندان حکومتی ریلیف سے مستفید ہو رہے ہیں۔کمشنر عامر کریم خاں کے مطابق ملتان ڈویژن میں اب تک 3 لاکھ 96 ہزار 187 رمضان نگہبان کارڈز مستحق شہریوں تک پہنچائے جا چکے ہیں جبکہ اس پروگرام کے تحت مستحق افراد میں مجموعی طور پر 3 ارب 96 کروڑ 18 لاکھ 70 ہزار روپے تقسیم کئے جا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مستحق افراد کو بروقت اور شفاف انداز میں ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ ماہ صیام میں ضرورت مند خاندانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت میسر آ سکے ۔کمشنر کے مطابق ضلع ملتان میں 1 لاکھ 24 ہزار 261 مستحق شہریوں کو نگہبان کارڈز فراہم کئے جا چکے ہیں جبکہ ضلع خانیوال میں 1 لاکھ 21 ہزار 720 شہریوں تک نگہبان کارڈز کی فراہمی مکمل کی جا چکی ہے ۔ اسی طرح ضلع وہاڑی میں 94 ہزار 545 مستحق خاندانوں کو نگہبان کارڈز فراہم کئے گئے ہیں جبکہ ضلع لودھراں میں 55 ہزار 661 شہریوں کو نگہبان کارڈز کی فراہمی یقینی بنائی جا چکی ہے ۔ عامر کریم خاں کی زیر صدارت ملتان میں نئے جمخانہ کے قیام کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں شہر میں جدید تفریحی اور سماجی سہولیات کی فراہمی کے لئے مجوزہ منصوبے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں مختلف ممکنہ مقامات کا جائزہ لیا گیا اور متعلقہ افسران سے تفصیلی بریفنگ لی گئی۔ کمشنر کی زیر صدارت ملتان ایونیو کی بیوٹیفکیشن اور ہارٹیکلچر پلاننگ کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سڑک کو جدید گرین کوریڈور بنانے کے لئے مختلف تجاویز اور منصوبہ بندی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ عامر کریم خاں کی زیر صدارت ماہِ صیام کے انتظامات کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈویژن بھر میں رمضان المبارک کے دوران عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور ریلیف اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی جبکہ مختلف اقدامات پر بریفنگ بھی دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں