ڈاکٹر فردوس عاشق کی وفد کیساتھ ایرانی سفیر سے ملاقات

 ڈاکٹر فردوس عاشق کی وفد کیساتھ ایرانی سفیر سے ملاقات

سپریم لیڈر آیت اﷲ علی خامنہ ای کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار، خدمات کو سراہاعظیم رہنما کی دینی، سیاسی انقلابی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی:سابق وفاقی وزیر

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان مختلف مکاتبِ فکر کے نمائندوں پر مشتمل وفد کی قیادت کرتے ہوئے سفارت خانہ ایران پہنچیں جہاں انہوں نے ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی، اس موقع پر سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اﷲ علی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی رحلت عالمِ اسلام کیلئے ناقابلِ تلافی نقصان ہے ، عظیم رہنما کی دینی، سیاسی انقلابی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اسرائیلی حملوں میں ایران میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر ہر پاکستانی کا دل رنجیدہ ہے اور پوری قوم ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔ انہوں نے ایرانی عوام کی سلامتی، استحکام اور معرکہ حق و باطل میں کامیابی کے لیے دعا کی۔ وفد میں بزنس کمیونٹی سول سوسائٹی کے نمائندگان بھی شامل تھے جنہوں نے آیت اﷲ سید علی خامنہ ای کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ایرانی قوم ، حکومت کو کفر کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہونے پر سلام پیش کیا اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں