الخدمت اسلامک فنانس ،14 مستحقین کو بلا سود قرضے فراہم

الخدمت اسلامک فنانس ،14 مستحقین کو بلا سود قرضے فراہم

ضلع وہاڑی میں مستحق افراد کو ایک ایک لاکھ روپے کے چیک تقسیم کے گئے

وہاڑی (خبر نگار، نمائندہ خصوصی) الخدمت اسلامک مائیکرو فنانس پروگرام کے تحت الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ضلع وہاڑی نے 14 مستحق افراد کو ایک ایک لاکھ روپے بلا سود قرضے فراہم کیے ۔ اس موقع پر فیصل ٹاؤن میں فاؤنڈیشن کے ضلعی دفتر میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں مہمان خصوصی ریٹائرڈ سیشن جج چوہدری عبدالحفیظ تھے جبکہ صدارت ضلعی صدر الخدمت فاؤنڈیشن وہاڑی سید جاوید حسین شاہ نے کی۔ اس موقع پر چیئرمین ضلع وہاڑی چوہدری طارق محمود، پروفیسر شوکت ساگر، ضلعی جنرل سیکرٹری ملک مقصود اطہر اعوان، چوہدری محمد طفیل ڈائریکٹر الخدمت مائیکرو فنانس، میڈم مریم طارق کوآرڈینیٹر آواز دو فاؤنڈیشن، پروفیسر راؤ فرمان کوثر، چوہدری ظفر اقبال، گلزار انصاری اور محمد اویس بھی موجود تھے ۔ان قرضوں کے ذریعے مستحق افراد اپنا چھوٹا کاروبار شروع کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پالو سکیں گے ۔ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان بیروزگار نوجوانوں اور ضرورت مندوں کی مدد کے لیے ہمیشہ پیش پیش ہے اور مقامی سطح پر مالی معاونت کے ذریعے معاشرتی خوشحالی کو فروغ دے رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں