جمعیت کے زیراہتمام خامنہ ای کی غائبانہ نماز جنازہ ادا
لاہور(خبر نگار)اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے زیراہتمام سائنس کالج لاہور میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی ۔۔۔
غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور عبداللہ بن عباس نے اس موقع پر کہا آیت اللہ خامنہ ای کی وفات عظیم سانحہ ہے ،ہم ایرانی عوام کے غم میں شریک ہیں۔ سیف اللہ، فاروق چوہان، سیکرٹری اطلاعات اسلامی جمعیت طلبہ لاہور اور شماس اشرف ناظم سائنس کالج لاہور نے بھی اس موقع پر خیالات کا اظہار کیااور کہا ہمیں عظیم رہنما کی وفات پر گہرا دکھ ہے اور یہ غم صرف ایران تک محدود نہیں، بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں کا ہے ۔اسلامی جمعیت طلبہ نے آیت اللہ خامنہ ای کی خدمات کو خر اج عقیدت پیش کرنے کیلئے پورے لاہور کے تعلیمی اداروں میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا اعلان کیا ہے ۔