شہدا پولیس کے بچوں کی تعلیمی معاونت کیلئے تقریب ،4لیپ ٹاپس تقسیم

 شہدا پولیس کے بچوں کی تعلیمی معاونت  کیلئے تقریب ،4لیپ ٹاپس تقسیم

لاہور(کرائم رپورٹر)شہدا پولیس کے بچوں کی تعلیمی معاونت کیلئے کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں خصوصی تقریب کا انعقاد ۔ ڈی آئی جی ایڈمن عمران کشور نے چار شہدا شہید سب انسپکٹر یوسف، ہیڈ کانسٹیبلز سعید، عصمت اور۔۔

 شبیر کے بچوں کو جدید لیپ ٹاپس تقسیم کیے ۔ اس موقع پر شہید ہیڈ کانسٹیبل سعید کی بیٹی منیبہ سعید کو لیپ ٹاپ جبکہ انکے بیٹے احمد کو سائیکل تحفے میں دی گئی۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کاکہناہے کہ محکمہ پولیس شہدا کے اہلخانہ کی ویلفیئر کیلئے بھرپور اقدامات کر رہا ہے شہداکے بچوں کو معیاری تعلیم فراہمی کیلئے وظائف بھی دیئے جا رہے ہیں۔ڈی آئی جی عمران کشور نے کہا لیپ ٹاپس حاصل کرنیوالے طلبہ میڈیکل، انجینئرنگ اور آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعلیم جاری رکھے ہوئے ہیں اور جدید لیپ ٹاپس انکے تعلیمی کیریئر میں معاون ثابت ہونگے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں