گھروں کے باہرریمپس، تھڑوں کیخلاف آپریشن بند

گھروں کے باہرریمپس، تھڑوں کیخلاف آپریشن بند

ایل ڈی اے نے سرکاری اراضی واگزار کرانے کی مہم ترک کردی

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ایل ڈی اے کی جانب سے گھروں کے باہر قائم غیرقانونی ریمپس اور تھڑوں کیخلاف شروع کیا گیا گرینڈ آپریشن چند ہفتوں بعد ہی دم توڑ گیا۔ ابتدائی مرحلے میں سبزہ زار اور علامہ اقبال ٹاؤن کو فوکس بنایا گیا جہاں انفورسمنٹ ونگ اور ہاؤسنگ ڈائریکٹوریٹ نے مشترکہ کارروائیاں کیں۔کارروائی سے قبل مکینوں کو باقاعدہ نوٹسز جاری کیے گئے اور بعد ازاں فیلڈ ٹیموں نے متحرک ہو کر 600 سے زائد گھروں کے سامنے تعمیر تھڑے مسمار کر دیئے ۔ اس آپریشن کو سرکاری اراضی واگزار کرانے اور شہری گزرگاہوں کو بحال کرنے کی بڑی مہم قرار دیا گیا تاہم چند ہفتوں کی سرگرمی کے بعد یہ مہم اچانک سست پڑ گئی اور پھر مکمل رک گئی۔ اسوقت شہر کے کسی علاقے میں غیرقانونی تھڑوں کیخلاف کوئی نمایاں کارروائی نہیں کی جارہی۔ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے کی رہائشی سکیموں میں اب بھی ہزاروں گھروں کے باہر ریمپس اور تھڑے موجود ہیں جو سرکاری اراضی اور فٹ پاتھوں پر قائم ہیں لیکن ان کیخلاف مؤثر ایکشن دیکھنے میں نہیں آ رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں