سکیورٹی الرٹ ہسپتالوںتعلیمی اداروں عدالتوں مارکیٹوں میں اضافی پولیس تعینات

سکیورٹی الرٹ ہسپتالوںتعلیمی اداروں  عدالتوں مارکیٹوں میں اضافی پولیس تعینات

جنگی صورتحال کے پیش نظر داخلی اور خارجی راستوں پر خصوصی ناکہ بندی پوائنٹس قائم ،ایلیٹ اور ڈولفن فورس کی پٹرولنگ ،سیف سٹی کیمروںسے مانیٹرنگ ، ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں:سی پی او

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ملکی حالات کے پیش نظر فیصل آباد پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں سکیورٹی انتہائی الرٹ کر دی گئی۔ پولیس لائنز، ہسپتالوں، تعلیمی اداروں، عدالتوں، ضلع کچہری، مارکیٹوں، بازاروں، مساجد، پولیس دفاتر اور دیگر اہم مقامات پر پولیس کی اضافی ٹیمیں تعینات کر دی گئی۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر خصوصی ناکہ بندی پوائنٹس قائم کرنے کے ساتھ شہر بھر میں ہونے والی ہر قسم کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لئے ایلیٹ اور ڈولفن فورس کی جانب سے پٹرولنگ کرنے کے ساتھ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ضلع بھر کی مانیٹرنگ کا سلسلہ بھی ہمہ وقت جاری ہے ۔

ایران، اسرائیل، امریکہ اور پاکستان افغانستان کے درمیان جاری جنگ کی صورتحال کے پیش نظر اقدامات کئے گئے ،تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کے خصوصی ناکہ بندی پوائنٹس بھی قائم کئے گئے ہیں۔ جہاں آنے والے ہر شہری اور گاڑیوں کو روک کر ان کی تلاشی لینے کے ساتھ پولیس ایپلیکیشنز کے ذریعے ان کے کوائف بھی چیک کئے جا رہے ہیں۔ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ضلع بھر کے تمام علاقوں میں نظر رکھنے کے لئے پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کی خصوصی ٹیمیں بھی تعینات کی گئی ہیں۔ اس حوالے سے سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کا کہنا ہے کہ امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے اور سکیورٹی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے فیصل آباد پولیس کی جانب سے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں