جمخانہ گجرات میں رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس

جمخانہ گجرات میں رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن  کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس

گجرات(سٹی رپورٹر، نامہ نگار)رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس بزنس مین ندیم احمد سندھو کی زیر صدارت جمخانہ گجرات میں منعقد ہوا۔۔۔

 سیکرٹری فنانس توصیف عبداﷲ نے ‘‘رضیہ خورشید ڈائیگناسٹک لیب’’ کیلئے کی حالیہ و سالانہ فنڈ ریزنگ کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر شرکا نے مخیر حضرات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چند گھنٹوں میں 20کروڑ سے روپے زائد کے فنڈز لیب کیلئے دئیے جانے کے اعلانات رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن اور انکی ٹیم پر اعتماد کا ثبوت ہیں۔صدر امتیازکوثر نے کہا کہ رضیہ خورشید ڈائیگناسٹک لیب منصوبہ کی تکمیل کے بعد ہر طبقہ کو اسکی اہمیت او ر افادیت کا اندازہ ہو جائیگا کیونکہ اس سے ہر شعبہ سے وابستہ افراد براہ راست مستفید ہو سکیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں