سندھ امن، رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کی سرزمین ہے ، گورنر
کراچی (این این آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ہولی کے موقع پر ہندو برادری کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہولی رنگوں، محبت اور بھائی چارے کا تہوار ہے جو معاشرے میں خوشیوں اور ہم آہنگی کو فروغ دیتا ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ امن، رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کی سرزمین ہے ، جہاں تمام مذاہب کے ماننے والے صدیوں سے باہمی احترام اور بھائی چارے کے ساتھ رہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام اقلیتی برادریوں کا تحفظ اور احترام ہماری آئینی و اخلاقی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہولی کا تہوار ہمیں محبت، برداشت اور اتحاد کا درس دیتا ہے ، اور ہمیں چاہئے کہ ان اقدار کو اپنی عملی زندگی میں بھی اپنائیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ میں بسنے والی ہندو برادری ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور تعلیم و صحت سمیت مختلف شعبوں میں ان کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔