سہولت بازاروں میں اشیا کی دستیابی یقینی بنا ئیں ، کمشنر راولپنڈی

سہولت بازاروں میں اشیا کی دستیابی یقینی بنا ئیں ، کمشنر راولپنڈی

راولپنڈی (اے پی پی) کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ سہولت بازاروں میں اشیا کی دستیابی یقینی بنا ئی جا ئے ۔کمشنر راولپنڈی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ماڈل سہولت بازار راولپنڈی میں مفت ہوم ڈ لیوری سروس بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

 یکم رمضان سے اب تک مجموعی طور پر 360 مفت ہوم ڈ لیوریز مکمل کی جا چکی ہیں۔ اس سروس کے ذریعے بزرگ شہریوں، معذور افراد اور خواتین کو خصوصی سہولت فراہم کی جا رہی ہے ۔ کمشنر راولپنڈی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ سہولت بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی دستیابی، معیار پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کریں اور ذخیرہ اندوزی یا ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں۔ بازاروں میں صفائی، سکیورٹی، پارکنگ اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں