فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی،1220کلو بدبودار گوشت اور خوراک تلف
ملتان، خانیوال ، لودھراں ،محمود کوٹ اور خانپور بگا شیر میں متعدد فوڈ پوائنٹس پر چھاپے ، چکن شاپ سے 1200 کلو مردہ و بیمار مرغیاں برآمد، دو ملزم گرفتار،بھاری جرمانے بھی عائد
ملتان،خانیوال، لودھراں ،ڈیرہ غازی خان(ڈسٹرکٹ رپورٹر،لیڈی رپورٹر،سٹی رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملتان، خانیوال ، لودھراں ،محمود کوٹ اور خانپور بگا شیر میں ہوٹلوں، بیکریوں، میٹ شاپس سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس پر کارروائیاں،فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 1220کلو بدبودار گوشت اور ناقص خوراک تلف ، بھاری جرمانے بھی عائد،محمود کوٹ میں چکن شاپ سے 1200 کلو مردہ و بیمار مرغیاں برآمد جبکہ خانپور بگاشیر میں بیمار مرغیوں کا رکشا پکڑا گیا،دو ملزموں کو گرفتار کر ا کر مقدمات درج ۔تفصیلات کے مطابق ڈبل پھاٹک، قاسم بیلا، لکڑ منڈی، شیر شاہ اور وہاڑی روڈ پر واقع 6 فوڈ پوائنٹس کو خوراک کی تیاری میں ناقص اجزاء کا استعمال کرنے ، فریزر میں باسی سبزیوں کی سٹوریج، حشرات کی بھرمار ہونے اور دی گئیں ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے پر مجموعی طور پر 1 لاکھ 5 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ۔2 بیکریوں کو آئل کی تبدیلی کا کوئی ریکارڈ موجود نہ ہونے ، تیار خوراک کو زمین پر سٹور کرنے اور ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی میں 35 ہزار روپے کے جرمانے کئے ،کارروائی رشید کالونی اور رضا آباد چوک ملتان میں کی گئی، انڈسٹریل ایریا میں بیوریج یونٹ کو سٹوریج ایریا میں مصنوعی مٹھاس کے بیگز کی موجودگی پائے جانے پر 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ریلوے روڈ خانیوال میں میٹ شاپ کو بدبودار گوشت کو سٹور کرنے پر 20 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔