پارکنگ کمپنی کا ان کیمرہ بورڈ اجلاس نہ بلایا جا سکا
نئے چیئرمین کی تقرری چیلنج بن گئی ، سی ای او ٹارگٹ مکمل کریں:ڈی سی لاہور
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے)پارکنگ کمپنی بورڈ قانونی تقاضوں پر عمل پیرا نہ ہو سکا ، بورڈ اجلاس نہ ہونے سے ساڑے آٹھ کروڑ روپے غبن سمیت درجنوں انکوئریاں فائلوں میں بند ہونے کا انکشاف ہوا ،ذرائع کے مطابق ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باجود سی او پارکنگ کمپنی ہدف مقرر نہ کر سکے ،ماتحت نان ٹیکنیکل اسسٹنٹ منیجر شیر دل کو چیف فنانشل آفیسر کا چارج دیا گیا۔
ڈی سی لاہور علی اعجاز پارکنگ کمپنی کے چیئرمین مقرر ،سی ٹی او لاہور سمیت چھ سرکاری ممبر زبورڈ کا حصہ ہیں۔ پارکنگ کمپنی میں ان کیمرہ بورڈ کا تاحال ایک اجلاس بھی نہ بلایا جا سکا۔نئے پارکنگ کمپنی کے چیئرمین کی تقرری حکومت کے لئے چیلنج بن گئی ،سیکرٹری کمپنی نے ساڑھے 8کروڑ کے غبن سے متعلق رپورٹ کو سرد خانے کی نذرکر دیا ،کمپنی بورڈ کے چار پرائیویٹ بورڈ ممبرز کا چناؤالتوا کاشکار ہے ۔پر کشش بڑی پانچ اسامیاں خالی ہیں ۔ ڈی سی لاہور علی اعجاز کا کہنا ہے کہ سی ای او پارکنگ کمپنی کو ٹارگٹ کو مکمل کریں ۔