راولپنڈی پولیس کا رات گئے شہر میں فلیگ مارچ
مارچ پولیس لائنزہیڈ کوارٹرز سے شروع ہو کر مختلف علاقوں سے گزرا
راولپنڈی ( خبر نگار) سی پی او خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا رات گئے شہر بھر میں فلیگ مارچ ہوا، ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب نے فلیگ مارچ کی قیادت کی، فلیگ مارچ میں ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز سمیت ڈولفن اسکواڈز اور ایلیٹ کمانڈوز شامل تھے ، فلیگ مارچ پولیس لائنزہیڈ کوارٹرز سے شروع ہو کر شہر بھر کے مختلف علاقوں سے گزرا، فلیگ مارچ کا مقصد امن و امان کے قیام اور فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے راولپنڈی پولیس کے عزم کا اظہار ہے ۔