فوڈ اتھارٹیز کی کارروائی ،2500لٹر ملاوٹی دودھ تلف

فوڈ اتھارٹیز کی کارروائی ،2500لٹر ملاوٹی دودھ تلف

پنجاب اور اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے لہتراڑ روڈ پر ڈیری یونٹ سیل کر دیا ،مقدمہ درج

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی اور اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے جڑواں شہروں میں مضر صحت دودھ کی فراہمی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بڑی مشترکہ کارروائی میں 2500 لٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا۔ ترجمان کے مطابق کارروائی لہتراڑ روڈ پر قائم ایک ڈیری یونٹ کے خلاف عمل میں لائی گئی جہاں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا گیا۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے موقع پر موجود دودھ کے نمونے حاصل کر کے لیبارٹری بھجوائے جو خشک پاوڈر اور ویجیٹیل گھی/آئل کی ملاوٹ ثابت ہونے پر فیل قرار پائے ۔ لیب رپورٹ موصول ہوتے ہی حکام نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملاوٹی دودھ کو موقع پر ہی ضائع کر دیا جبکہ ڈیری یونٹ کو سیل کر کے وہاں موجود چار فریزر بھی ضبط کر لیے گئے ۔ اس ضمن میں اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے جبکہ مزید تفتیش بھی جاری ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں