لیسکو کے 7 افسروں کے تقرروتبادلے

لیسکو کے 7 افسروں  کے تقرروتبادلے

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)لیسکو انتظامیہ نے 7 افسروں کے تقررو و تبادلے کردیئے، انور وٹو سپرنٹنڈنگ انجینئر قصور سرکل تعینات، ایکسین شاہ پور ثنا محمد کو ڈپٹی منیجر انڈسٹریل ڈویژن مانگا منڈی کا چارج سونپ دیا گیا۔۔۔

ایکسین داتا دربار سراج الدین اریجو کو ہیڈکوارٹر زاٹیچ کردیا گیا،ایکسین کوٹ رادھا کشن فیضان قادر ملک کو لیسکو ہیڈ کوارٹر زاٹیچ کردیا گیا،ڈپٹی منیجر انڈسٹریل ڈویژن مانگا منڈی فیاض حسین کو ایکسین داتا دربار تعینات کردیا گیا، ایکسین علامہ اقبال ٹاؤن ملک بلال کو ایکسین کوٹ رادھا کشن ڈویژن تعینات کردیا گیا،تعیناتی کے منتظر ایکسین حافظ احمد بلال کو ایکسین علامہ اقبال ڈویژن تعینات کردیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں