کوڑا ٹیکس : 15 لاکھ گھروں کو صفائی بل بھیجنے کی تیاری
4ماہ کے بعد لٹرنگ پر چالان اور سینی ٹیشن بل بھیجا جائے گا : سیکرٹری بلدیات
لاہور (عمران اکبر)لاہورمیں 15لاکھ گھروں سے سینی ٹیشن فیس کے اہداف حاصل نہ ہو سکے ، لاہور میں 6کروڑ روپے جبکہ پنجاب بھر میں 25 کروڑ روپے وصول کیے گئے ،مہمات اور کریک ڈاؤن کا فیصلہ ،وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈیڈ لائن دے دی، 15 لاکھ گھروں کو سینی ٹیشن بل بھیجنے کی تیاری شروع کر دی گئی ،شہر میں 5 تا 40 مرلہ عمارت کیلئے 300 سے 5000 روپے کا بل تیار، دیہات میں اس رقبے کی عمارت کا بل 200 سے 400 روپے ہوگا، شہر میں 5مرلہ گھر کو 300 اور دیہات میں200 روپے کوڑا ٹیکس لاگو ہوگا ،6سے 10مرلہ مکان کو500 روپے اور رورل ایریا میں 200 روپے کوڑا ٹیکس ہو گا ،10سے 20مرلہ گھر کو ایک ہزار روپے اور دیہات میں400 روپے کا بل تیار،دوکنال تک گھروں کو 2 ہزار روپے جبکہ 40مرلہ سے زائد گھر کو 5ہزار روپے کوڑا ٹیکس لگے ،شہری بینک اور آن لائن کیش ایپلی کیشنز سے بل ادا کریں گے، سیکرٹری بلدیات پنجاب شکیل احمد میاں کا کہنا ہے کہ سینی ٹیشن بل پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد لاگو کیا گیا ہے، چار ماہ کے بعد لٹرنگ پر چالان اور سینی ٹیشن بل بھیجا جائے گا۔