وارداتیں : لاکھوں روپے، موبائل فونز، قیمتی سامان لوٹ لیا

وارداتیں : لاکھوں روپے، موبائل فونز، قیمتی سامان لوٹ لیا

قصور،تلونڈی(نمائندہ دنیا، نامہ نگار)وارداتوں میں لاکھوں روپے نقدی، موبائل فونزلوٹ لئے گئے۔ حسین خانوالہ کے قریب رسول نگر کے رہائشی فاروق اورمزدا ڈرائیور عرفان سے ڈاکوؤں نے 45 ہزار، موبائل اور شناختی کارڈ وغیرہ چھین لیے۔

فقیریے والا کے قریب سلیم کے ملازم سے ڈیڑھ لاکھ مالیت کا VFTانورٹر ، موبائل، 6ہزار 500 اور 40 ہزار کی جوتے سلائی مشین چھین لی۔ بھیڈیاں سے چور شادمان کالونی کے رہائشی شہزاد کی موٹرسائیکل لے گئے ۔ پولیس تھانہ کھڈیاں کے علاقہ غلام ہوٹل کے قریب کھوکھر اشرف تحصیل چونیاں کی رہائشی اکرم کی بیوی روبینہ عاشق سے پرس چھین لیا جس میں ہزاروں روپے ، موبائل فون تھا۔ دیپالپور روڈ پر گہلن کا رہائشی نوید انجم موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ تین ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر اسے روک لیا اورہزاروں روپے نقدی، موٹرسائیکل اور قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے جبکہ چونیاں روڈ پرمسلح ڈاکوموسیٰ آٹوسٹور پر ڈکیتی کرنے آیاجسے شہریوں نے ناکام بنادیا۔ ڈاکو فرار ہوگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں