گرانفروشی پر سخت کارروائی کی جائے : اسسٹنٹ کمشنر
مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ، ثنا شرافت کا رمضان نگہبان بازار کا بھی دورہ
ننکانہ صاحب(خبر نگار)اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صاحب ثناشرافت کی زیرِ صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ،اشیائے خورونوش کی قیمتوں کے کنٹرول، گرانفروشی کیخلاف جاری اقدامات اور مجسٹریٹس کی مجموعی و انفرادی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا عوام کو ماہِ رمضان میں اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔
مجسٹریٹس فیلڈ میں اموجودگی مزید مؤثر بنائیں، گرانفروشی پربلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے ۔ عوام کو ریلیف فراہمی میں غفلت برداشت نہیں کی جائیگی ۔بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر ثنا شرافت نے رمضان نگہبان بازار کا وزٹ کرکے اشیا کی کوالٹی کا ،عام مارکیٹ سے قیمتوں میں فرق، صفائی ،دیگر انتظامات و سہولیات کا جائزہ لیا۔ رمضان بازار میں موجود شہریوں سے سہولیات بارے دریافت کیا اور انتظامیہ کو مزید بہتری کی ہدایات جاری کیں۔